جمعہ 19 جون 2026 - 14:53
رہبر کی اطاعت؛ سیرتِ حضرت عباس علمدار(ع) کا عملی مظہر ہے

حوزہ/ خطیب نماز جمعہ شہر قم نے کہا: امریکہ کے ماضی کو دیکھتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کا پابند نہیں ہے لیکن رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے احترام میں ہم حدود کا خیال رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مدمقابل فریق اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔ ہم حضرت عباس علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطیع ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے 19 جون 2026ء کو ایران کے شہر قم المقدسہ میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبات میں حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی عزاداری کے ایام پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے اپنی وصیت میں محمد حنیفہ کو لکھا: «إنَّمَا خَرَجْتُ لِطَلَبِ الاْءصْلاَحِ فِی أُمَّه جَدِّی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَهُ عَلَیْهِ وَءَالِهِ؛ أُرِیدُ أَنْ ءَامُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَأَنْهَی عَنِ الْمُنْکَرِ، وَأَسِیرَ بِسِیرَه جَدِّی وَسِیرَه أَبِی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ علیه السلام. فَمَنْ قَبِلَنِی بِقَبُولِ الْحَقِّ فَاللَهُ أَوْلَی بِالْحَقِّ، وَمَنْ رَدَّ عَلَیَّ هَذَا أَصْبِرُ حَتَّی یَقْضِیَ اللَهُ بَیْنِی وَبَیْنَ الْقَوْمِ بِالْحَقِّ؛ وَهُوَ خَیْرُ الْحَاکِمِینَ» "میں نے فقط اپنے نانا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کیءاصلاح کے لیے خروج کیا ہے، میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہتا ہوں اور اپنے نانا اور اپنے والد علی بن ابی طالب علیہما السلام کی سیرت پر چلنا چاہتا ہوں۔ پس جو مجھے حق کے طور پر قبول کرے تو اللہ حق کا زیادہ حقدار ہے اور جو اسے رد کرے، تو میں صبر کروں گا یہاں تک کہ اللہ میرے اور ان لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔"

حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے اس وصیت میں اپنے قیام کا مقصد امت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اصلاح، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا بتایا ہے۔

خطیب جمعہ قم نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت میں فرماتے ہیں: «السَّلَامُ عَلَیک أَیهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ- الْمُطِیعُ لِلَّهِ وَ لِرَسُولِهِ وَ لِأَمِیرِ الْمـُؤْمِنِینَ وَ الْحـَسَنِ وَ الْحُسَینِ ع السَّلَامُ» "سلام ہو تم پر اے عبدِ صالح، جو خدا، اس کے رسول، امیرالمومنین، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کے مطیع"۔ یعنی حضرت عباس علیہ السلام کی اطاعت و پیروی کا سلسلہ خدا، رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام علی علیہ السلام سے شروع ہو کر امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام تک جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے ایران کے عوام کو منعقدہ مفاہمت نامے کے بارے میں اپنے پیغام میں فرمایا: "اصولی طور پر میری دوسری رائے تھی لیکن محترم صدر مملکت نے بطور سربراہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل، اپنی اور دیگر اراکین کی جانب سے ملت ایران اور مقاومتی محاذ کے حقوق کے تحفظ میں جو ذمہ داری قبول کی، اس کے پیش نظر میں نے اس کی اجازت جاری کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکی فریق "ڈو مور" کا تقاضا کرے گا تو وہ اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔"

آیت اللہ سعیدی نے کہا: امریکہ کے ماضی کو دیکھتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کا پابند نہیں ہے لیکن رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے احترام میں ہم حدود کا خیال رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرا فریق اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔ ہم بھی حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطیع ہیں۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: ایرانی عدلیہ نے جاسوسوں، دشمن کے کارندوں اور مفسدوں کے خلاف بہت اچھے اقدامات کیے ہیں جن سے ہماری عوام بھی آگاہ ہے۔ ہم ان اقدامات پر ان کے شکر گزار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha